ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری پرتین افراد پکڑے گئے
کامونکے (نامہ نگار )بجلی چوری کرنیوالے 3 افراد پکڑے گئے ۔
سٹی اور واہنڈو پولیس نے گیپکو کے ایس ڈی اوز ابراہیم اور رمضان کی درخواستوں پر ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنیوالے محمد پورہ کے علی، مسلم گنج کے رشید اور موضع شمیر کے اصغر کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔