لاکھوں کے زیورات‘قیمتی سامان چوری ،شہر سے 25ہزارلوٹ لئے

لاکھوں کے زیورات‘قیمتی سامان  چوری ،شہر سے 25ہزارلوٹ لئے

راہوالی (نامہ نگار)چار وارداتوں میں ساڑ ھے 7تولے طلائی زیورات ، 50ہزار و دیگر سامان لوٹ لیاگیا ۔

مارکیٹ بازار ایریا کینٹ کے افضل خاں کے گھر سے 6طلائی چوڑیاں، 3انگوٹھیاں وزنی ساڑھے سات تولے مالیتی تقریباً 28لاکھ ، ترگڑی روڈ محلہ نواں شہر راہوالی کے بشیر کے گھر سے 50ہزار ، ہزاروں کا راشن وغیرہ ، منڈیالہ وڑائچ کے یوسف کی دوکان سے رات کوویلڈنگ پلانٹ، ڈرل مشین، گرینڈر، بجلی کی تار مالیتی ڈیڑھ لاکھ چور لے گئے جبکہ منڈیالہ وڑائچ کے شہری سے 3 ڈاکو25ہزار چھین کر فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں