ریجنل پولیس کا نجی میڈیکل کمپلیکس سے ملازمین کیلئے رعایتی معاہد ہ
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس گوجرانوالہ اور رضا میڈیکل کمپلیکس میں معاہدہ طے ،شہدا کے اہل خانہ کو کنسلٹیشن فیس میں 100 جبکہ دیگر پولیس ملازمین کے اہلخانہ کو طبی سہولیات پر 40سے 50فیصد تک رعایت دی جائیگی۔
معاہدے پر آرپی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ اور رضا میڈیکل کمپلیکس کے اونر نے دستخط کیے جسکا دورانِ سروس پولیس ملازمین کے بچوں کو بھی کنسلٹیشن فیس میں 50فیصد اور تمام سروس چارجز و لیبارٹری ٹیسٹوں پر 40فیصد رعایت حاصل ہوگی۔اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ پولیس افسروں واہلکاروں کے اہل خانہ کی بہبود ریجن پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔