سٹیشن چوک والا اوورہیڈ برج ٹوٹ پھوٹ کاشکار ‘حادثات عام

سٹیشن چوک والا اوورہیڈ برج ٹوٹ پھوٹ کاشکار ‘حادثات عام

7مقامات پر گہرے گڑھے پڑنے سے موٹرسائیکل سوار گرکرزخمی ہونے لگے

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا)ریلوے سٹیشن چوک والا اوورہیڈ برج ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہونے سے موٹر سائیکل سوار گرکرزخمی ہونے لگے‘متعلقہ اداروں اور حکام خاموش تماشائی بن گئے ۔ لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پر ریلوے سٹیشن چوک پر پیدل اور موٹرسائیکلوں کیلئے بنایاگیا اوورہیڈ برج کئی جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکاہے ۔7مقامات پر گہرے گڑھے پڑچکے ہیں ۔گزشتہ شام بے دھیانی میں موٹرسائیکل سوار گر گیااور اس کاپاؤں اس شگاف میں پھنس کر زخمی ہوگیا۔ اس اوورہیڈ برج کی تعمیر کے وقت ناقص میٹریل کا استعمال ہونے کی وجہ سے اوورہیدکافرش باربار ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوجاتاہے اور ابتک اس پر 30کے قریب پیوند لگ چکے ہیں۔ہربار ٹوٹ پھوٹ کے بعد کوئی نہ کوئی سماجی شخصیت اپنی مددآپکے تحت اوورہیڈ برج کی مرمت کرادیتی ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے اوورہیڈ برج کانیافرش ڈالنے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں