شافع حسین کا گجرات میں محرم جلوسوں کے روٹس کا معائنہ

 شافع حسین کا گجرات میں محرم جلوسوں کے روٹس کا معائنہ

ٹی ایچ کیو کھاریاں میں اوورسیز پاکستانیز کے تعاون سے فری ڈائیلسز سینٹر کا افتتاح

گجرات (نامہ نگار) چودھری شافع حسین نے محرم پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گجرات کا دورہ کیااور جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا۔صوبائی وزیر نے مرکزی امام بارگاہ سرکلر روڈ میں شیعہ رہنماؤں سے سکیورٹی ودیگر انتظامات ملاقات پر کی اور اس موقع پر کہا وزیر اعلیٰ کی زیر قیادت حکومت نے محرم کے دوران اس سال پہلے سے بڑھ کر انتظامات کئے ہیں، عزاداروں کو بہترین سہولیات دی جارہی ہیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر کھاریاں پہنچے اورتحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں اشرف گوندل فری ڈائیلسز سینٹر کا افتتاح کیا اورجدید طبی سہولیات اور نصب مشینری کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے اوور سیز پاکستانیز کے تعاون سے جدید ڈائیلسز سینٹر کے قیام کوسراہااور کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ لائق تحسین ہے ،اوور سیز پاکستانیز بیرون ممالک میں پاکستان کے سفیر ہیں۔اس موقع پر مسلم لیگ کے ایم پی اے راجہ اسلم، ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی اور اوورسیز پاکستانیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں