محرم میں امن برقرار رکھنا مشترکہ ذمہ داری :عبدالقدیر زرکون
گجرات (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے اے کیٹیگری عاشورہ محرم کے جلوسوں کے روٹس پر واقع مساجد اور امام بارگاہوں کے آئمہ کرام کیساتھ اجلاس منعقد کیا۔
پرامن ماحول کے قیام اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد پر زور دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ محرم کے دوران امن‘ بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔