ڈی پی او گجرات کامرکزی جلوس کے روٹ کا سکیورٹی جائزہ
گجرات (نامہ نگار)ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ہونیوالے مرکزی جلوس کے روٹ کا سکیورٹی جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر انچارج سکیورٹی امجد پرویز اور جلوس انتظامیہ نے سکیورٹی وانتظامات پربریفنگ دی۔ڈی پی او نے جلوس کے راستوں، داخلی و خارجی پوائنٹس، پولیس نفری کی تعیناتی کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ جلوس کے دوران امن اور عزاداران کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔