نوشہرہ ورکاں :پولیس کو جھوٹی کال کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج

 نوشہرہ ورکاں :پولیس کو جھوٹی کال  کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پولیس کو جھوٹی کال کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 نعمان علی سکنہ محلہ رڑوالہ نوشہرہ ورکاں نے پولیس ایمرجنسی 15 پر اطلاع دی کہ بگے گاؤں کے قریب اس کے ساتھ واردات ہوئی ہے اور ملزم اسے زخمی کر کے فرار ہو گئے ،اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ سب انسپکٹر وحید احمد انچارج پولیس چوکی حیدری چوک موقع پر پہنچے تاہم وہاں کوئی شخص موجود نہ تھا ،جانچ پڑتال اور تحقیقات کے بعد کال بوگس اور جھوٹی ثابت ہوئی جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں