پاٹری انڈسٹری کیلئے RLNGکی پرانی قیمتیں بحال کرنیکا مطالبہ

پاٹری انڈسٹری کیلئے RLNGکی پرانی قیمتیں بحال کرنیکا مطالبہ

فیکٹری ایریا کی خوبصورتی کیلئے بورڈ آف مینجمنٹ کیساتھ تعاون کرینگے :اعظم رحمانی

گجرات (نامہ نگار )سابق صدر آل پاکستان پاٹری مینو فیکچرز ایسوسی ایشن حاجی اعظم رحمانی نے سمال انڈسٹریز اسٹیٹ گجرات کیلئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کی طرف سے سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کی اپ گریڈیشن ،تزئین و آرائش کیلئے فنڈز جاری کرنے پر شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا کہ گجرات کی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ خوبصورت انڈسٹریل اسٹیٹ بنے گی اور ا س کیلئے بورڈ آف مینجمنٹ کے ساتھ تمام انڈسٹری مالکان تعاون کریں گے اور فیکٹری ایریا کو خوبصورت بنانے کیلئے ممبران بورڈ آف مینجمنٹ کے ساتھ تعاون کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصہ بعد سمال انڈسٹری اسٹیٹ کی تزئین و آرائش کے لئے فنڈز جاری ہوئے ہیں جس کا سہرا صوبائی وزیر صنعت و تجار ت شافع حسین کے سر پر ہے ۔ حاجی اعظم رحمانی نے شافع حسین سے مطالبہ کیا کہ پاٹری انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلئے RLNGکی قیمتوں کو پرانے نرخوں پر بحال کرایا جائے تاکہ انڈسٹری بحران سے نکل سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں