گجرات:ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق
نا معلوم ڈاکوگھر گھس آ یا ، فون چھیننے کی کو شش ، مزاحمت پر مجاہد کو گولی ما ر دی
گجرات(سٹی رپورٹر )بھاگوطاہر اڈا کھاریاں میں نامعلوم ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ اطلاعات کے مطابق چچا اور بھتیجا کمرے میں کھانا کھا رہے تھے کہ اسی دوران ایک نامعلوم شخص دیوار پھلانگ کر کمرے میں داخل ہوا اور دونوں سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی ، بھتیجے نے موبائل فون ملزم کے حوالے کر دیا تاہم چچا نے موبائل دینے سے انکار کر دیا جس پر نامعلوم ملزم نے ان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا۔ فائر نگ کے نتیجے میں چچا محمد مجاہد عمر 25سال مظفرگڑھ کا رہائشی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔