حافظ آباد:ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، خاتون جاں بحق
بھوبھرا سٹاپ پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ ،52سالہ انجم وحید دم توڑ گئی
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )بھوبھرا سٹاپ پنڈی بھٹیاں کے قریب 22ویلر ٹریلر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے با عث خاتون جاں بحق ہو گئی ۔حافظ آباد کے علاقے بھوبھرا سٹاپ پنڈی بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ٹریلر کی جانب سے موٹر سائیکل کو سائیڈ کر انے کی کوشش کے دوران موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سکنہ ٹھٹھہ خیرو مٹمل کی 52سالہ انجم وحید موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی،ریسکیو اہلکاروں نے لاش تحصیل ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دی۔