قتل ‘چوری کے مقدمات میں ملوث 2اشتہاری گرفتار
ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل سٹیٹ گجرات طاہر زمان کی پولیس ٹیم کیساتھ کارروائی
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس کا اشتہاریوں کے خلاف آپریشن قتل اور چوری کے سنگین مقدمات میں ملوث 2 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل سٹیٹ فیز طاہر زمان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرکے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث 2 مجرموں کو گرفتارکرلیا۔مجرم اشتہاری محمد نواز ولد محمد اشرف ساکن جھنڈیوال قتل کے سنگین مقدمہ میں ملوث تھا جس نے دیگر ملزمان کے ہمراہ فائرنگ کرکے محمد اصغر ولد لال خاں ساکن جھنڈیوال کو قتل کردیا تھا جو بعد ازاں پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔جسکو پولیس ٹیم نے انتہائی محنت اورجانفشانی سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جبکہ مجرم اشتہاری فرزند علی ولد غلام محمد ساکن کوٹلی ضلع گجرانوالہ چوری کے مقدمہ میں ملوث تھا۔