راہوالی :پٹرول ختم کا بہانہ ، نوسرباز موٹرسائیکل ہتھیا کر فرار
راہوالی(نمائندہ دنیا )نوسرباز پٹرول ختم ہونے کا بہانہ بنا کر شہری کی موٹرسائیکل ہتھیا کر فرار ہو گیا۔منڈیالہ وڑائچ کا رہائشی محمد صالح شام چار بجے بسواری موٹرسائیکل گھر جارہا تھا کہ۔۔۔
راستے میں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے روکا اور کہا کہ میرے موٹر سائیکل کا پٹرول ختم ہوچکا ہے دھکا دیکر پٹرول پمپ تک لے چلیں اسکی موٹر سائیکل کو پیچھے سے دھکا لگانا شروع کردیا تھوڑے ہی فاصلے پر وہ نوسرباز بہانے سے موٹر سائیکل سے نیچے گرگیا اور کہا اب مجھ سے موٹر سائیکل نہیں چل سکتی لہذا تم میری موٹر سائیکل پر بیٹھو میں تمہاری موٹر سائیکل پر بیٹھ جاتا ہوں میں دھکا لگاتا ہوں اسکی باتوں میں آکر موٹر سائیکل نوسرباز کو دے دی نوسرباز نے تھوڑا سا دھکا لگایا پھر موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا ،کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔