چناب نگر:سرکاری نرخ نظرانداز پٹرول مہنگے داموں فروخت
چناب نگر (نامہ نگار) چناب نگر اور گرد و نواح میں حکومت کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے متعدد پٹرول پمپوں پر پٹرول مقررہ قیمت سے زائد نرخ پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
حکومت نے پٹرول کی نئی قیمت 299.78 روپے فی لٹر مقرر کی ہے ، تاہم شہر اور مضافاتی علاقوں کے کئی پٹرول پمپوں پر شہریوں سے 302 سے 303 روپے فی لیٹر تک وصول کیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے کے برعکس اضافی قیمت وصول کی جا رہی ہے ، جسکے باعث عوام کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ عوامی حلقوں کے مطابق بیشتر پٹرول پمپوں پر سرکاری نرخ پر عمل درآمد دکھائی نہیں دے رہا۔