بلدیاتی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کیلئے مشاورت

بلدیاتی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کی  جانب سے امیدواروں کیلئے مشاورت

تتلے عالی(نامہ نگار ) بلدیاتی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں نے امیدواروں کیلئے مشاورت شروع کر دی۔

پنجاب بھر میں حلقہ بندیوں اور متوقعہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تتلے عالی میونسپل کمیٹی کی تین یونین کونسلوں کیلئے مسلم لیگ (ن)،تحریک انصاف،پیپلز پارٹی ،جما عت اسلامی ،مرکزی مسلم لیگ ومختلف دھڑوں کی جانب سے امیدواروں کیلئے مشاوت کا آغاز ہوگیا البتہ ابھی جوڑ توڑ شروع نہیں ہو سکا ۔مختلف یونین کونسلوں میں کونسلر کے امیدوار نجی محفلوں وتقریبات میں الیکشن لڑنے کا ارادہ ظاہر کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں