گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پراپرٹی ٹیکس نادہندہ نکلی
2کروڑ 14لاکھ روپے ادا نہ کرنے پر جی ڈی اے دفتر کے باہر نوٹس آویزاں
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پراپرٹی ٹیکس نادہندہ نکلی ، 2کروڑ 14 لاکھ 53ہزار روپے کے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے جی ڈی اے دفتر کے باہر آخری نوٹس آویزاں کردیا۔جی ڈی اے کی ملکیت کمرشل پراپرٹی جن میں دکانیں اور پلازے شامل ہیں جن میں سول لائنز میں جی ڈی اے پلازہ ،جی ٹی روڈ پر ٹرسٹ پلازہ اور ماڈل ٹائون میں موبائل مارکیٹ ہیں جن کے پراپرٹی ٹیکسز کی مجموعی رقم 2کروڑ 14لاکھ 53ہزار ہے لیکن جی ڈی اے نے پراپرٹی ٹیکسز کی ادائیگی نہیں کی جس پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے رواں مالی سال کے اختتام سے قبل ریکوری کا حتمی نوٹس جاری کردیا اور واجبات کی عدم ادائیگی پر جی ڈی اے کی پراپرٹیزکو سیل کرنے کی وارننگ دیدی۔