پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ،گرانفروشوں کی مو جیں

پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ،گرانفروشوں کی مو جیں

حکمرانوں کے آپس میں لڑائی جھگڑوں کے با عث مہنگائی کے خلاف کارروائیاں بند

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اورگرد و نواح میں پنجاب حکومت کی ناقص پالیسیوں سے مہنگائی بڑھنے لگی ،پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہو گئیں مارکیٹ کمیٹی کے مقرر کردہ بلند نرخوں پر بھی اشیا کی خریداری مشکل ہو گئی، علاقہ بھر میں خود ساختہ مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ،علاقہ بھر میں گرانفروش متحرک ہو چکے ہیں ،حکمرانوں کے آپس میں لڑائی جھگڑوں سے پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہو گئی ہیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور علاقہ بھر میں مہنگائی کے خلاف کارروائیاں بند ہو چکی ہیں اہل علاقہ گرانفروشوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہو چکے ہیں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ بلند نرخوں پر بھی د کاندار اور سبزی و فروٹ فروخت کرنے سے انکاری ہیں شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ ’ڈ پٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں