حافظ آباد:عید پر صفائی کے بہترین انتظامات سینٹری ورکرز میں شیلڈز تقسیم

حافظ آباد:عید پر صفائی  کے بہترین انتظامات   سینٹری ورکرز میں شیلڈز تقسیم

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد میں عید کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کرنیوالے ستھرا پنجاب ایجنسی کے سینٹری ورکرز اور افسر وں میں اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

اس سلسلہ میں ڈی سی آفس میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایم ڈی ستھراء پنجاب ایجنسی خرم حمید،ڈسٹرکٹ منیجر رضوان احمد،فرحان احمد،تحصیل منیجر نعمان احمد، بھی ساتھ تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں