سیالکوٹ:کھیتوں سے 3 خطرناک سانپ نکل آئے ‘ ریسکیو اہلکاروں نے پکڑ لئے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کھیتوں کو پانی لگانے کیلئے پیٹر انجن چلاتے ہوئے ساتھ ہی سوراخ سے 3سانپ نکل آئے۔
محمد حامد سکنہ چیئیوالی کھیتوں کو پانی لگانے کیلئے پیٹر انجن چلارہا تھاکہ قریبی سوراخ سے 3 سانپ نکل آئے ۔سانپوں کو دیکھ کر خوف و حراس پھیل گیا فوری طور پر ریسکیو1122کو اطلاع دی گئی۔اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تینوں سانپوں کو پکڑلیا ،ریسکیو کے مطابق سانپ 7فٹ طویل اوربہت زہریلے تھے۔