سپر سٹار بزنس گروپ چیمبر الیکشن میں بھرپور حصہ لے گا:ارشاد اللہ سندھو
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سپر سٹار بزنس گروپ چیمبر الیکشن میں بھرپور حصہ لے گا ان خیالات کا اظہار صدر سپر سٹار بزنس گروپ چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ ارشاد اللہ سندھو نے گوجرانوالہ جم خانہ میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ ہونے والے الیکشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرانوالہ میں سپر سٹار بزنس گروپ حمایتی بزنس مینوں صنعتکاروں اور تاجروں کے اتحاد سے ایگزیکٹو ممبر کی سیٹ پر مشترکہ طور پر متفقہ امیدوار دے گا جس کا بھرپور الیکشن لڑیں گے اور کامیابی حاصل کرینگے۔