صوبہ میں فلٹریشن پلانٹس کیلئے واٹر یوزر کمیٹیوں کی منظوری
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے 8ویں گورننگ باڈی اجلاس میں صوبہ بھر کے فلٹریشن پلانٹس کیلئے۔۔۔
واٹر یوزر کمیٹیوں کے قیام اور ایس او پیز کی منظوری دیدی گئی۔ہر فلٹریشن پلانٹ پر 7تا 11رکنی واٹر یوزر کمیٹی قائم ہوگی، کم از کم دو خواتین ارکان شامل ہونگی۔ چیئرمین گورننگ باڈی زاہد اکرم نے گورننگ باڈی اجلاس کی صدارت کی۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے بی پی ایس 5تا 17ملازمین کو سپورٹ الاؤنس دینے کی بھی منظوری دی گئی۔