گجرات:ڈپٹی کمشنر کا معین الدین پور میں جلوس روٹ کا جائزہ
گجرات(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نورالعین نے 9 محرم الحرام کے موقع پر معین الدین پور میں کیٹیگری اے کے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور منتظمین کے ہمراہ انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ضلع کونسل کی جانب سے قائم سبیل کیمپ کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون، چیف آفیسر ضلع کونسل سید فراز مہدی، منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمر اکبر گھمن، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید عطاالمنعم، انفورسمنٹ آفیسر پیرا، ستھرا پنجاب پروگرام کے منیجر زین بٹ، ایس ڈی او واپڈا، تحصیلدار گجرات عمر بریار اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔