اصولوں پر سمجھوتے سے حاصل کامیابی حقیقی نہیں ہو تی :خالد مغل

اصولوں پر سمجھوتے سے حاصل  کامیابی حقیقی نہیں ہو تی :خالد مغل

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )منیجنگ ڈائریکٹر پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد خالد مغل نے کہا ہے کہ 10 محرم الحرام ہمیں تاریخِ اسلام کے اُس عظیم واقعے کی یاد دلاتا ہے

جس نے حق انصاف استقامت اور انسانی وقار کے اصولوں کو ہمیشہ کیلئے زندہ کر دیا حضرت امام حسینؓ نے کربلا کے میدان میں اپنی جان اپنے اہلِ خانہ اور رفقا کی قربانی پیش کر کے یہ ثابت کیا کہ اصولوں پر سمجھوتہ کر کے حاصل ہونے والی کامیابی حقیقی نہیں جبکہ حق کی خاطر دی جانے والی قربانی ہمیشہ زندہ رہتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں