مکبر یونیورسٹی کے وفد کا عائشہ بشیر کمپلیکس کا دورہ

 مکبر یونیورسٹی کے وفد کا  عائشہ بشیر کمپلیکس کا دورہ

گجرات(سٹی رپورٹر )مکبر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گجرات کے وفد نے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبدالباسط کی سربراہی میں عائشہ بشیر کمپلیکس کا دورہ کیا

جہاں وفد نے کمپلیکس میں واقع پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پیلیٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹریٹ آفس اور ہسپتال کا معائنہ کیا ،وفد نے ڈاکٹر اعجاز بشیر سے بھی ملاقات کی۔ وفد میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن پروفیسر محمد عارف اور انچارج کیر ئیر کونسلنگ سیل اسرا تبسم بھی شامل تھیں۔ وفد کو ہسپتال کے مختلف شعبوں، خدمات اور انتظامی نظام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں