بلدیاتی اداروں ،محکموں نے بجٹ کی تیاری تیز کر دی

 بلدیاتی اداروں ،محکموں نے بجٹ کی تیاری تیز کر دی

ملازمین کی تنخواہوں ،اخراجات ،خریداری اورترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز زیر غور

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت کے ماتحت گوجرانوالہ ڈویژن میں بلدیاتی اداروں اور تمام صوبائی محکموں نے آئندہ مالی سال کیلئے ملازمین کی تنخواہوں ،اخراجات ،خریداری اورترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے سالانہ بجٹ کی تیاری تیز کردی، بیشتر محکمہ جات نے نئے مالی سال کے بجٹ کو تیار کرلیا جبکہ بعض حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ،نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کیلئے حکومت کو ارسال کئے جائیں گے جن کی یکم جولائی کو منظوری متوقع ہے ، تمام محکمہ جات کے سربراہان نے نئے مالی سال کے سالانہ بجٹ کی فہرست تیار کرکے ارسال کرنا شروع کر د ئیے ہیں ضلع کونسلز ،میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ ،میونسپل کمیٹیوں ، محکمہ صحت ،تعلیم اتھارٹی ،بلڈنگ ،ہائی ویز ،سول ہسپتال ،سوشل ویلفیئر ،ہیلتھ انجینئرنگ ،محکمہ مال اوردیگر محکموں نے اپنے اپنے بجٹ تیار کرکے ارسال کرنا شروع کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں