کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا مرکزی کنٹرول روم کا دورہ ،جلوسوں کی مانیٹرنگ پر بریفنگ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ہمراہ ڈی سی دفتر میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے محرم الحرام کے دوران برآمد ہونیوالے تعزیہ اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کی مانیٹرنگ اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران کمشنر کو جلوسوں کی سکیورٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لائیو مانیٹرنگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔