پنشنرز کاپنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

 پنشنرز کاپنجاب اسمبلی کے سامنے  احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)پنجاب بھر کے پنشنرز نے صوبائی بجٹ میں سات کی بجائے تین فیصد پنشن بڑھائے جانے کیخلاف لاٹھیاں اٹھا کر پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

آل پنجاب گورنمنٹ پنشنرز ویلفیئر ایسوسی یشن کے مرکزی چیئرمین چوہدری صلاح الدین ،مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر بشیر سیال اور مرکزی صدر ثنا اﷲ کھوکھر نے ریٹائرڈ ملازمین کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ حکومت پنجاب نے پنشنرز کو سات فیصد کی بجائے تین فیصد پنشن اضافہ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت اور دیگر صوبائی حکومتوں نے اپنے پنشنروں کو سات فیصد ہی اضافہ دیا ہے ۔ جس پر اب معمر پنشنرز بڑھاپے میں لاٹھیاں لے کر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب بلا تاخیر تین فیصد پنشن کے فیصلے کو واپس لے کر وفاقی حکومت کی طرح پنشن میں سات فیصد اضافہ کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں