امام بارگاہ محلہ راجگان اور گلستانِ زہرا محلہ سے جلوس برآمد
اسسٹنٹ کمشنر شاہد اقبال جلوس کے راستوں پر انتظامات کی نگرانی کرتے رہے
ملکوال(نمائندہ دنیا نیوز )ملکوال شہر سمیت تحصیل بھر میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، قدیمی امام بارگاہ محلہ راجگان اور امام بارگاہ گلستانِ زہرا محلہ مولا نگر جنوبی سے جلوس نکالے گئے ۔ عزاداروں نے ماتم داری اور نوحہ خوانی کی۔ تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی سبیل لگائی گئی جبکہ شہریوں کی طرف سے بھی جگہ جگہ پانی اور میٹھے پانی کی سبیلیں اور لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا۔ ستھرا پنجاب کے تحصیل انچارج نور الہدیٰ شاہ کی نگرانی میں جلوس کے تمام راستوں پر صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر شاہد اقبال جلوس کے راستوں پر کئے گئے انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے ۔ یوم عاشورہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔