10محرم کو لنگر ، نیاز تقسیم ، قبرستانوں میں فاتحہ خوانی کرنیوالوں کارش
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ڈسکہ اورگردنواح میں 10محرم کو گلی کوچوں میں لنگر اور نیاز تقسیم ’دودھ’شربت کی سبیلیں متعدد علاقوں میں سبز چائے اور ناشتے کا اہتمام بھی کیاگیا۔
ڈسکہ اور گردنواح کے قبرستانوں میں 10محرم کو فاتحہ خوانی کرنیوالوں کا بھی رش لگا رہا۔ قبروں پر مٹی ڈالنے کے علاوہ پھولوں کی پتیاں اور چادریں چڑھائی جاتی رہیں ۔ نماز فجر کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے قرآن وفاتحہ خوانی کیلئے قبرستانوں کا رخ کرلیا علاقہ مکین قبرستانوں کے باہر لگے ڈھیروں سے مٹی خرید کر قبروں پر ڈالتے اور گورکنوں سے لپائی بھی کرواتے رہے۔