پسرور ڈسکہ روڈ پر زیر تعمیر پلی ایک اور قیمتی جان نگل گئی

پسرور ڈسکہ روڈ پر زیر تعمیر پلی ایک اور قیمتی جان نگل گئی

جودھالہ فوتگی پر آنے والا 23سالہ نوجوان پلی سے گر کر جاں بحق ہو گیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پسرور ڈسکہ روڈ پر عرصہ دراز سے زیر تعمیر پلی ایک اور قیمتی جان نگل گئی۔ جودھالہ فوتگی پر آنے والا 23سالہ نوجوان نامکمل پلی سے گر کر جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور منتقل کر دی گئی۔ واقعے پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کئی سال گزرنے کے باوجود یہ منصوبہ مکمل کیوں نہ ہو سکا اور اس غفلت کا ذمہ دار کون ہے ۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں