ڈسکہ اور گردنواح میں یوم عاشور پر سوئی گیس کا پریشر کم رہا
موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں یوم عاشور کے روز سوئی گیس کا پریشر کم رہا جس سے علاقہ مکینوں کو لنگر اور نذرو نیاز کی تیاری کے دوران سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔
یوم عاشور پر سوئی گیس عملہ کی نااہلی سے علاقہ بھرمیں گیس کا پریشر انتہائی کم رہا ۔صبح 9بجے سے ہی گیس کا پریشر کم ہوگیا لوگوں کو امورخانہ داری کے دوران سخت پریشانی کاسامنا کرنا پڑا ۔علاقہ مکینوں کومجبوراً بازاروں سے تیار مہنگی چیزیں خریدنا پڑیں۔