الحسین ٹرسٹ لالہ موسیٰ کی طرف سے 5روزہ سبیل کااہتمام

الحسین ٹرسٹ لالہ موسیٰ کی  طرف سے 5روزہ سبیل کااہتمام

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا)الحسین ٹرسٹ لالہ موسیٰ کی طرف سے 5روزہ سبیل کااہتمام کیا گیا۔

رضوان حیدر شاہ کے بلندی درجات کیلئے لگائی گئی سبیل طاہر امجد بھٹی کی زیرنگرانی لگائی گئی جہاں دودھ،گنے کاجوس، املی آلوبخارہ کاشربت ،دودھ سوڈا سمیت مختلف مشروبات سے عوام کی تواضع کی گئی ۔ آخری روز سابق ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر آف کامرس عنصر جاویدباجوہ ،صدر گلیانہ پریس کلب مصدق عزیزچوہدری، شہبازہاشمی نے بھی سبیل کاوزٹ کیااور عوام میں مشروبات تقسیم کئے ،ماسٹر امجد پرویز، طاہر امجدبھٹی ،احسن عباس بھٹی نے مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں