جعلی رجسٹری کیس، تحصیلدار پٹواری سمیت 4افراد پر مقدمہ درج

 جعلی رجسٹری کیس، تحصیلدار  پٹواری سمیت 4افراد پر مقدمہ درج

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)جعلی رجسٹری کیس، تحصیلدار، پٹواری سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

امتیاز اور طاہر جمیل نے 2024 میں فیض کے حق میں موضع گاہڑی میں 8 مرلے سے زائد رقبہ کی رجسٹری ایک کروڑ 50 لاکھ کے عوض کروائی جسکا انتقال نمبر بھی درج کروا دیا گیا تاہم جانچ پڑتال کے دوران مذکورہ رجسٹری جعلی ثابت ہوئی جس پر متاثرہ شہری نے مقدمہ کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن سے رجوع کیا جسکی ابتدائی انکوائری کے بعد امتیاز ، طاہر جمیل، تحصیلدار جاوید گجر اور پٹواری خورشید گورائیہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں