تتلے عالی :لوڈشیڈنگ ،ٹرپنگ سے الیکٹرونکس اشیاکا نقصان
تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی ا ور اسکے نواحی دیہاتی علاقوں میں سخت گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،ٹرانسفارمرز کے باربار خراب ہونے سے علاقہ مکین شدید پریشانی کاشکار،
بجلی کی باربار ٹرپنگ سے الیکٹرونکس سامان بھی جلنے لگا۔غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث بجلی پرچلنے والے ٹیوب ویل بند ہونے سے آبپاشی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔اہل علاقہ نے حکام سے نوٹس لیکر بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کامطالبہ کیا ہے ۔