دس محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ باب الحوائج سے برآمد

دس محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ  باب الحوائج سے برآمد

کامونکے (تحصیل رپورٹر )دس محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ باب الحوائج امام موسیٰ کاظم جی ٹی روڈ سے دوپہر ساڑھے تین بجے برآمد ہوا اور مین بازار کے راستے ہوتا ہوا رات آٹھ بجے سلامت پورہ میں واقع کربلا پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

اس موقع پر عزاداروں نے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی۔ شہریوں کی جانب سے جگہ جگہ ٹھنڈے پانی، مشروبات کی سبیلیں اور لنگر حسینی کا اہتمام کیا گیا جبکہ پولیس نے جلوس کی حفاظت کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں