اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زرغونہ کا امن کمیٹی ممبران کو خرا ج تحسین

اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زرغونہ کا امن کمیٹی ممبران کو خرا ج تحسین

کامونکے (تحصیل رپورٹر ) تحصیل امن کمیٹی نے عشرہ محرم الحرام میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین ٹیم ورک سے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زرغونہ خالد سعید کی زیر صدارت اجلاس میں ممبران امن کمیٹی علی عباس نقوی، میاں عبدالشکور، رانا ذوالفقار اور رانا حسن شہزاد خاں منج کو محرم کے دوران مجالس و جلوس میں مؤثر نگرانی، سکیورٹی انتظامات اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ممبران نے اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں