علی پور چٹھہ:یوم عاشور پر گیپکو کے ناقص انتظامات پر احتجاج

علی پور چٹھہ:یوم عاشور پر گیپکو  کے ناقص انتظامات پر احتجاج

علی پور چٹھہ(تحصیل رپورٹر)علی پورچٹھہ میں یوم عاشور انتہائی عقیدت کے ساتھ منایا گیا تاہم گیپکو سب ڈویژن کے ناقص انتظامات اور ایس ڈی او کے غیر ذمہ دارانہ رویے نے جلوسوں کے شرکا کو مشکلات میں ڈال دیا جس پر انہوں نے شدید احتجاج کیا اور حکومت سے ایس ڈی او کیخلاف فوری تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

عزاداروں کا کہنا تھا کہ نہ تو ننگے تاروں اور کھلے جوڑوں کو درست کیا گیانہ ہی جلوس کے راستوں سے تاروں کی رکاوٹوں کو ہٹایا گیا۔ جس سے علم اور تعزیہ کو گزارنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ اور حلقہ ایم این اے ، بلال فاروق تارڑ، ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ نے جلوسوں میں شرکت کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں