اجتماعی انسدادِمنشیات کوششیں ناگزیر :جمیل چیمہ، ڈاکٹر آمنہ
والدین، اساتذہ، سماجی تنظیمیں ، ادارے ملکر ہی اس ناسور کا خاتمہ کر سکتے :ڈاکٹر شہریار
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسدادِمنشیات کے عالمی دن پراینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام شہید نوید یونس کئیر سنٹر بحالی مرکز برائے امراض منشیات پٹھانوالی میں تقریب کا انعقاد۔ صدر جمیل چیمہ،ڈاکٹر آ منہ منیر،ڈاکٹر شہریار،ڈاکٹر نقیب الحسن،چیئرمین عارف چیمہ،ڈاکٹر جمال خان،جنرل سیکرٹری آصف مغل،حافظ حیدر جمیل چیمہ سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔ جمیل چیمہ، ڈاکٹر آمنہ منیر اور ڈاکٹر شہریار نے خطاب میں کہا منشیات ایسا ناسور ہے جو نہ صرف نوجوان نسل بلکہ پورے معاشرے کو تباہی کی طرف دھکیل دیتا ہے ، اسکے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں،والدین، اساتذہ، سماجی تنظیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکر ہی اس ناسور کا مو ثر خاتمہ کر سکتے ہیں، ہمیں اس بات کا اعادہ کرنا ہو گا کہ منشیات کے خاتمہ کیلئے ہم ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو اس لعنت کوفروغ دے رہے ہیں اورنشہ میں مبتلا افراد کی صحت کی بحالی کے اقدامات کرنیوالے اداروں کی حوصلہ افزائی کرناہوگی۔ انہوں نے اساتذہ، مذہبی رہنماؤں اور سماجی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کی بہتر رہنمائی کریں اور انہیں منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ شرکانے منشیات سے پاک، محفوظ اور صحتمند پاکستان کیلئے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔