ڈی سی ، ڈی پی او سکیورٹی انتظات کی نگرانی کرتے رہے

ڈی سی ، ڈی پی او سکیورٹی انتظات کی نگرانی کرتے رہے

سیالکوٹ میں یومِ عاشور کے تمام مرکزی جلوس پرامن اور بحفاظت اختتام پذیر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ میں یومِ عاشور کے تمام مرکزی جلوس پرامن اور بحفاظت اختتام پذیر ہو گئے ،ضلع سیالکوٹ میں یوم عاشور پر مثالی سکیورٹی، بہترین انتظامات اور موثر مانیٹرنگ پر ڈی پی او سیالکوٹ ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو سیاسی و سماجی، تجارتی، مذہبی اور صحافتی حلقوں نے خوب سراہا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر صبا اصغر ، ڈی پی اوسیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد، پاک فوج اور رینجرز کے افسروں کے ہمراہ ضلع بھر میں سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے اور جلوسوں کا دورہ کر کے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کا مورال بلند کرتے رہے ۔ انہوں نے شدید گرمی اور حبس کے باوجود جانفشانی سے فرائض انجام دینے پر پولیس افسروں و جوانوں کو شاباش دیتے کہا کہ وہ محنت، لگن پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ڈی پی او نے پاک فوج، رینجرز، ستھرا پنجاب پروگرام ٹیموں، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، میڈیا اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کے افسروں و اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے کہا محرم کے دوران امن و امان کا قیام تمام اداروں کی مثالی ہم آہنگی، مربوط حکمتِ عملی اور مشترکہ کاوشوں کا ثمر ہے ۔ ممبران امن کمیٹی، علما، منتظمینِ جلوس و مجالس، رضاکاروں اور شہریوں کے بھرپور تعاون نے ضلع میں یومِ عاشور کا پرامن انعقاد یقینی بنایاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں