مختلف حادثات و واقعات میں خواتین سمیت 3افراد زخمی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مختلف حادثات و واقعات میں خواتین سمیت 3افراد زخمی ہو گئے۔
نوشہرہ ورکاں کے رہائشی 25سالہ رانا طاہر نے انجانے میں غلط دوا کھا لی جس کے باعث اس کی حالت غیر ہو گئی۔ دوسرے واقعہ میں 22سالہ شادی شدہ خاتون انعم اور 28سالہ رضیہ بی بی نے بھی غلطی سے تیزاب پی لیا جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ ادھر کوٹلی اڑورہ کے 43سالہ عرفان سے غلطی سے پستول چل جانے کے باعث گولی اس کے ہاتھ کے آرپار ہو گئی جس سے وہ زخمی ہو گیا تینوں متاثرہ افراد کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا گیا ۔