طالبہ کو ہراساں کر نیوالا لڑکا سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے طالبہ کو ہراساں کرنیوالے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
کوٹ حبیب اللہ میں دو روز قبل ایک لڑکے نے مدرسے جانیوالی لڑکی کو ہراساں کیا تھا جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی،سی پی او ڈاکٹر غیاث احمد خان گل نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹا ئون کو فوری ملزم گرفتار کرنیکا حکم دیا،پولیس نے ویڈیو کی مدد سے لڑکی کو ہراساں کرنیوالے جھنگی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔