کامونکے :محنت کش کو دھمکیاں دینے پر 4افرادکیخلاف مقدمہ
کامونکے (تحصیل رپورٹر )محنت کش کو دھمکیاں دینے والے 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں کھرک کے ملک ریاض اور موضع گھوگا کے زین علی وغیرہ کے درمیان مقدمہ بازی چل رہی ہے ۔ گزشتہ روز اسی رنجش پر زین علی، عبداللہ، ثاقب اور ملک عباس نے گالی گلوچ کرتے ہوئے ملک ریاض کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔