سیالکوٹ :انسانی سمگلنگ اور فراڈ کیس میں 11ملزم گرفتار

سیالکوٹ :انسانی سمگلنگ اور فراڈ کیس میں 11ملزم گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے مختلف کارروائیوں میں 11انسانی سمگلرز/ایجنٹس کو گرفتار کر لیا جن میں 1 اشتہاری ملزم بھی شامل ہے ۔

گرفتار ملزموں میں زاہد حسین، محمد افضل، عثمان رضا آفریدی، سرفراز احمد، اخلاق احمد، محمد بوٹا، محبوب حسین، ملاحم نصیر ، عمر فاروق، خالد محمود اور سخاوت علی غوری شامل ہیں۔مجموعی طور پر 2کروڑ 84لاکھ 10ہزار روپے کی مالی دھوکہ دہی سے متعلق مقدمات پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔سب سے بڑا فراڈ کیس 65 لاکھ روپے (فرانس بھجوانے کا جھانسہ میں ملزم محبوب حسین کو گرفتار کیا گیا ۔ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل نے 7گرفتاریاں ،سیالکوٹ سرکل 3جبکہ گجرات سرکل نے ایک گرفتاری کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں