ڈاکٹرو انجینئر اقصیٰ شبیر تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کی چیئرپرسن تعینات

ڈاکٹرو انجینئر اقصیٰ شبیر تعلیمی بورڈ  گوجرانوالہ کی چیئرپرسن تعینات

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )حکومتِ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق نامور ماہرِ تعلیم، ممتاز محقق ڈاکٹرو انجینئر اقصیٰ شبیرکو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کی نئی چیئرپرسن تعینات کر دیا گیا ۔

انہوں نے بیلجیم اورجرمنی سے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں ۔ اس اہم ترین منصب پر تعیناتی سے قبل وہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے شعبئہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں