کھیالی بائی پاس میں خوراک کا مکروہ کاروبار بے نقاب
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)کھیالی بائی پاس میں خوراک کا مکروہ کاروبار بے نقاب کردیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے حکم پر غیر قانونی سلاٹر ہاؤس اور فیٹ رینڈرنگ یونٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سپلائی کیلئے تیار ایک من مضر صحت گوشت تلف، 528کلو جانوروں کی چربی سے تیار آئل ضبط کر لیاگیا ، مقدمہ درج کرکے ملزم کوموقع سے ہی گرفتار کر ادیا گیا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی موسی رضا کے مطابق ہر سطح پر غذائی دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، فوڈ فراڈ میں ملوث عناصر کے کاروبار بند کرد ئیے جائینگے ۔