نوشہرہ :غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،معمولات زندگی متاثر

نوشہرہ :غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،معمولات زندگی متاثر

گھریلو امور اور کاروباری سرگرمیاں تعطل کا شکار ، صارفین کا اصلاح کا مطالبہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )گرمی کی شدید لہر کے دوران گیپکو کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ، بجلی کی بار بار بندش سے معمولات زندگی متاثر ہو نے لگے ،گزشتہ روز بجلی کی بندش سے نماز جمعہ کی تیاری تک نہ ہو سکی، اس کے علا و ہ گھریلو امور اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، دن بھر کی محنت و مشقت کے بعد رات کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش سے آرام کرنا محال ہو گیا ، مختلف حیلے بہانوں سے بھی بجلی کی فراہمی معطل رکھی جاتی ہے ، بعض اوقات صرف ایک ٹرانسفارمر کی مرمت یا ڈی لگانے کیلئے پورے شہر کی بجلی بند کر دی جاتی ہے ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شکایات اور احتجاج پر عملہ گیپکو کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے بجلی کی بلاجواز بندش کا خاتمہ کیا جائے اور صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں