ڈسکہ :فلٹر یشن پلانٹ زبو ں حالی کاشکار‘پانی آلودہ

ڈسکہ :فلٹر یشن پلانٹ زبو ں حالی کاشکار‘پانی آلودہ

شکایات کے با وجود فلٹر تبدیل نہیں کئے جا رہے ،حکام نو ٹس لیں :شہری

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر میں سابق دور اقتدار میں لگائے گئے فلٹر یشن پلانٹ زبو ں حالی کاشکار، فلٹر تبدیل نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین آلودہ پانی پینے پر مجبور ہوگئے ، سابق دور اقتدار میں علاقہ مکینوں کو صاف پانی مہیا کرنے کیلئے فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے تھے ،سابق دور اقتدار میں لگائے گئے فلٹریشن پلانٹس کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے فلٹریشن پلانٹ زبوں حالی کا شکار ہوگئے ہیں، فلٹریشن پلانٹس کے فلٹر تبدیل نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین آلودہ پانی پینے پر مجبورہیں ، ان فلٹریشن پلانٹ پر پانی بھرنے کیلئے آئے ہوئے علاقہ مکین فلٹریشن پلانٹ کی ٹونٹیوں کے نیچے کین رکھ کر کھڑے رہتے ہیں ،فلٹرتبدیل نہ ہونے کی وجہ سے پانی بہت کم مقدار میں آتا ہے اور ایک کین کو بھرنے میں کئی منٹ صرف ہوجاتے ہیں اور بعض دفعہ فلٹر پلانٹ سے آلودہ پانی بھی آجاتا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے بتایاکہ متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایات کرچکے ہیں مگر اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی، علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں