سیکرٹری صحت عظمت محمود کا دورہ عزیز بھٹی ٹیچنگ ہسپتال

 سیکرٹری صحت عظمت محمود کا  دورہ عزیز بھٹی ٹیچنگ ہسپتال

گجرات ،لالہ موسیٰ (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار ) سیکرٹری صحت عظمت محمود نے ڈائریکٹر مانیٹرنگ عتیق الرحمن کے ہمراہ عزیز بھٹی ٹیچنگ ہسپتال گجرات کا دورہ کیا۔

 جہاں ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے ہر مریض کو معیاری اور مفت علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ عزیز بھٹی ٹیچنگ ہسپتال کیلئے نئی ایم آر آئی مشین بھی خریدی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں