وقار اشرف کی سالک اور شافع حسین سے ملاقات
گجرات (نامہ نگار )وفاقی وزیر سالک حسین اور صوبائی وزیر شافع حسین سے وقار اشرف (صوبائی مشیر صنعت و تجارت و سرمایہ کاری پنجاب)کی خصوصی ملاقات،خصوصی ملاقات میں کینیڈا میں لگنے والی صنعتی نمائش کے وزٹ اور امریکہ میں انعقاد پذیر ہونے والی میڈ ان پاکستان نمائش کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
اسکے علاوہ گجرات میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو ہوئی جبکہ 15جولائی کو گجرات میں گرین الیکٹرک بس منصوبہ کی افتتاحی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے جامع پلان تشکیل دیا گیا۔