ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ، نوجوان جاں بحق

 ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل  میں تصادم ، نوجوان جاں بحق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پسرور،ڈسکہ روڈ پر کوٹلی باوا کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122کے مطابق حادثے میں 32سالہ محمد قدیر رہائشی گاؤں چیمہ نزد احمد آباد، ضلع نارووال، سر پر شدید چوٹ آنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور قانونی کارروائی کے بعد لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر پسرور منتقل کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں